سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا 198

سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا

سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں شرکت کی— فوٹو: اسکرین گریب 

سندھ ( امین فاروقی )سندھ حکومت نے مزدوروں کیلئے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ  آج میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ ہم لیبر ڈے کارڈ کے اجرا پر منا رہے ہیں، پی پی پی اورمزدوروں کاتعلق تاریخی ہے، جنرل ضیاء نے ورکرز کے حقوق چھینے لیکن بینظیر بھٹو نےتمام چھینے گئے حقوق واپس ورکرز کو دلائے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے ورکرز کو اداروں میں شیئرز  دیے جس کی مثال تھر کول فیلڈ ہے، پی پی پی نے زراعت، انڈسٹریل سیکٹر کو حکومت کی سپورٹ سے ترقی دلوائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں ای او بی آئی بھی صوبوں کو دیا جائے تاکہ وہ مزدوروں کو ان کا حق دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں