آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق 174

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (بنارس راجپوت) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے 01مریض فوت ہوا ہے جس کا تعلق باغ سے ہے، 112مریض صحت یاب ہوئے جبکہ731افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے15کاتعلق مظفرآباد ،4کاجہلم ویلی، 4کا نیلم ، 25کا پونچھ،20کا باغ،1کاحویلی، 12کا پلندری،3کا میرپور ،2کا بھمبر اور 24کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 177606افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور17297افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے

جن میں سے14584افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2236مریض زیر علاج ہیں477مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے65 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،86کاپونچھ،58کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 129 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور58کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2236مریضوں میں سے2141مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ95مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں