ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے نوٹس لیتے ہوئے میرپور شہر سے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کا کام شروع 136

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے نوٹس لیتے ہوئے میرپور شہر سے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کا کام شروع

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے نوٹس لیتے ہوئے میرپور شہر سے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کا کام شروع

میرپور(پی آئی ڈی)میونسپل کارپوریشن میرپورکے ملازمین و سنیٹری ورکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی و ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر اور بالخصوص گزشتہ روز آندھی کے آنے کے بعد شہر بھر میں گندھے شاپنگ بیگ کے جگہ جگہ پھیلنے پراور کوڑا کرکٹ کی جگہ جگہ پھیلنے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، ایم ڈی اے،ایم ڈی ایچ اے،محکمہ شاہرات،

بلدیہ کے رضاکاروں کے باہمی اشتراک سے میرپور شہر سے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کا کام شروع کروادیا۔گزشتہ روز آندھی کے باعث شہر بھر اور گردونواح میں پلاسٹک کے شاپر جگہ جگہ پھیل گے جس سے پورا شہر گندگی کا منظر پیش کررہا ہے۔ان حالات میں جب بلدیہ کے سینٹری ورکرز نے ہڑتال کی ہوئی ہے بحیثیت شہری ہم سب کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے گھر /دُکان کا کچرا بند شاپر یا تھیلے میں ڈال کر مجوزہ جگہ پر رکھنا چاہئے

تاکہ صفائی پر مامور افراد کو ایک ہی جگہ سے کچرا اٹھانے میں آسانی مل سکے۔اس سلسلہ شہریوں اورسول سوسائٹی کو بھی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ نہ صرف تعاون کرنا چاہئے بلکہ صحت و صفائی کے حوالے سے جو بھی کردار وہ ادا کرسکتے ہیں وہ اجتماعی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں تاکہ ہم سب ملکر اس شہر کو صاف ستھرا رکھ سکیں۔انتظامیہ اور صفائی پر مامور اداروں کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کی جانب سے اس رضاکارانہ مہم میں بھرپور تعاون کیا جائے تو شہر میں گندگی نہیں پھیلنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں