پولیس کی جانب سے مارچ و اپریل کے مہینے 2021 کی کارکردگی رپورٹ 184

پولیس کی جانب سے مارچ و اپریل کے مہینے 2021 کی کارکردگی رپورٹ

پولیس کی جانب سے مارچ و اپریل کے مہینے 2021 کی کارکردگی رپورٹ

ضلع مہمند (افضل صافی)پولیس کی جانب سے مارچ و اپریل کے مہینے 2021 کی کارکردگی رپورٹ۔
پولیس کی جانب سے ماہ مارچ و اپریل 2021 میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 182 ملزمان گرفتار ہوئے ہے۔دو ماہ کے اندر ضلع مہمند میں کل 104 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جنمیں 244 ملزمان کو چارچ کیا گیا، جسمیں 182 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کئے گئے۔
معاشرے میں امن و آمان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر جامع اور بھر پور کاروائی کر رہے ہیں۔ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی
جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے

اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت کی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کی گئی ہے، جس میں 2کلاشنکوف، 6رائفلز، 30 پستولز اور 355 کارتوس شامل ہیں۔اسی طرح نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے 13 مقدمات درج ہو چکے ہیں، اور تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، جن کے قبضہ سے 4440 گرام چرس، 980 گرام افیون، 170 گرام ائس، برامد ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع مہمند تحصیل پڑانگ غار اور امبار میں 2030 کنال اراضی پر مشتمل پوست کی فصل بھی تلف کی گئی ہے۔

مہمند پولیس نے کووڈ 19 کے SOPs کے خلاف ورزی پر متعدد لوگوں کو چالان کیا اور بازاروں میں SOPs پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب ہےرمضان المبارک سستا بازار کی سکورٹی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کئیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد عوام کی سہولت کی خاطر ضلع کے مختلف تحصیلوں کی سطح پر 7 پولیس اسٹیشنز قائم کئے ہے۔

عوام اپنے ذاتی مقدمے، مسئلے اور دیگر شکایات ہیڈ کوارٹر غلنئی کے بجائے اپنی تحصیل کے پولیس اسٹیشن میں درج کرسکتے ہے۔ ہر پولیس اسٹیشن میں 24 گھنٹے سروسز موجود ہوگی جو صرف اور صرف عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہوگی، جس سے عوام کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں