ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم اور ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کرونا ایس اوپیز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازارو ں کا وزٹ کیا 159

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم اور ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کرونا ایس اوپیز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازارو ں کا وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم اور ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کرونا ایس اوپیز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازارو ں کا وزٹ کیا

خانیوال(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم اور ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کرونا ایس اوپیز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازارو ں کا وزٹ کیا‘ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کا شہر و گردونواح میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندار کے خلاف ایکشن‘درجنوں دکاندار گرفتاراورکرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرمقدمات درج کیے گئے۔ ا س موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل بھی ہمراہ تھے

ڈی پی او محمدعلی وسیم نے ایس ڈی پی او اوزکوضلع بھر میں کروناایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عملد درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا‘ دکانداراورشہری حکومت پنجاب کی جاری کردہ کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں‘شہری ماسک کا استعمال کریں ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نا نکلیں‘سماجی فاصلہ اختیار کریں بصورت دیگر پولیس کی جانب سے سخت کاروئی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہا کہ شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں