کرونا کی تیسری لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹانک کے تمام ویکسنیشن سنٹرز پر ویکسین لینے کاعمل جاری ہے ، ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی 154

کرونا کی تیسری لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹانک کے تمام ویکسنیشن سنٹرز پر ویکسین لینے کاعمل جاری ہے ، ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی

کرونا کی تیسری لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹانک کے تمام ویکسنیشن سنٹرز پر ویکسین لینے کاعمل جاری ہے ، ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی

ٹانک(بیورورپورٹ) ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹانک کے تمام ویکسنیشن سنٹرز پر ویکسین لینے کاعمل جاری ہے عید کی آمد کے موقع پر عید کے (پہلے اور دوسرے دن) ویکسنیشن سنٹرز پر ویکسین لینے کا عمل بند رہے گا جبکہ عید کے تیسرے روز سے ٹانک کےتمام ویکسنیشن سنٹرز پر کرونا کی ویکسین لینے کا عمل شروع کردیا جائیگا جو بلا تعطل جاری رہے گا،

انہوں نے کہا کہ شہری عید کے دنوں میں حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، خود اور اپنے بچوں کو گھروں کے اندر تک محدود رکھیں تاکہ کرونا کی تیسری پھیلتی ہوئی لہر کا سدباب کیا جا سکے حکومت اور اسکے ادارے شہریوں کو اس وباء سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس لئے شہری عید کے دنوں میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ٹانک کے شہریوں کو عالمی وباء کرونا سے محفوظ رکھا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں