ملک میں چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی 224

ملک میں چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی

ملک میں چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی

عید الفطر کل ہوگی یا جمعے کو؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

کراچی، لاہور، سکھر کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگیا  اور کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق ابر آلود موسم کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے جبکہ محکمہ موسمیات کوئٹہ کا بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں اکھٹی کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔

نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا تھاکہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے لیکن چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔

سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور موجودہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ سائنسی شواہد کے مطابق عید الفطر جمعہ 14 مئی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں