صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے منگل کے روز قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے بحیثیت چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا 114

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے منگل کے روز قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے بحیثیت چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے منگل کے روز قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے بحیثیت چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے منگل کے روز قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے بحیثیت چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان بھی موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزراء کرام ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، محترمہ نورین عارف، راجہ نصیر احمد خان، چوہدری محمد عزیز، سردار فاروق احمد طاہر، سید شوکت شاہ، راجہ عبدالقیوم خان، چوہدری مسعود خالد، کرنل (ر) وقار احمد نور، چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا، قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید آصف حسین، سیکرٹری صاحبان حکومت، سربراہان محکمہ جات، ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر،

عہدیداران و اراکین بارکونسل و بار ایسوسی ایشن، سینئر وکلاء، خواتین، میڈیا،سول سوسائٹی اور سپریم کورٹ کے آفیسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں آزادکشمیر بھر سے وکلاء،سول سوسائٹی اور عزیزو اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چیف جسٹس آزادکشمیر کو مبارکباد دی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ارشاد احمد قریشی نے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ کورونا وائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیر کے تحت حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں