پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی 180

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر)پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی غیرقانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی، آٹھ کو سربمہر جبکہ سات کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں واقع 37لیبارٹریوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ ان میں سات کو کمیشن سے رجسٹریشن حاصل نہ کرنے اورغیر مستند عملہ تعینات کرنے اور ایک کو پی ایچ سی کی منظوری کے بغیر کووڈ 19کی تشخیص کے لیے نمونے لینے پر سیل کر دیاگیا۔ سربمہر کی گئی

لیبارٹریز میں ملک لیب،نیوابراہیم لیب،ریئل ڈائیگناسٹک لیب،افراس کلینیکل لیب،ریئل ٹائم کووڈ کولیکشن سنٹر،ٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر،رضا لیب اور ایکسل لیب کووڈ کولیکشن سنٹر شامل ہیں۔دوسری طرف راول ڈیجیٹل ایکس رے سنٹر،الشفاء لیب،عباد ڈیجیٹل ایکس رے کلینک،عدنان ڈیجیٹل ایکس رے سنٹر،المنصور لیب،نشتر لیب اور نیشنل لیب کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے کیونکہ کارروائی کے وقت مستند عملہ کام کر رہاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں