133

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے2مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے1کا تعلق نیلم اور 1کا باغ سے ہے،103 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ804افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے16کاتعلق مظفرآباد،22کا پونچھ،6کا باغ، 20کا پلندری،3کا میرپور،1کا بھمبراور6کا کوٹلی سے ہے

آزادکشمیر میں اب تک 187032افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور18360افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے16115افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1726مریض زیر علاج ہیں 519مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے72 کا تعلق مظفرآباد

،12کا جہلم ویلی،10کا نیلم،98کاپونچھ،64کا باغ،5 کا حویلی، 10کاتعلق سدھنوتی، 134 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور67کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1726مریضوں میں سے1667مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ59مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں