پیلپز پارٹی نے سندھ کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے غریب کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے چھینا جارہا ہے ،صنعان خان قریشی 162

پیلپز پارٹی نے سندھ کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے غریب کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے چھینا جارہا ہے ،صنعان خان قریشی

پیلپز پارٹی نے سندھ کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے غریب کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے چھینا جارہا ہے ،صنعان خان قریشی

ٹھٹھہ (امین فاروقی سے)جسقم سربراہ صنعان خان قریشی نے دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ پیلپز پارٹی نے سندھ کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے غریب کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے چھینا جارہا ہے غریب کی زندگی اجیرن کردی گئ ہے سندھ میں قبائلی جگھڑوں اور جاگیررانہ نظام نے سندھی نسل کشی کو اجاگر کیا اس حوالہ سے جلد ایسا لائحہ عمل دیں گے تاکہ انسانی جانیں محفوظ ہوں سندھ سے سردارانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ میں ہی سندھ اور سندھیوں کی بقاء ہے یہی وجہ ہیکہ باہر کے آئے لوگ مظبوط سے مظبوط تر ہوتے جارہے ہیں

اور ہماری ان کمزوریوں کی وجہ سے سندھ آدھہ سے زائد پیپلزپارٹی کی سرپرستی میں کھپ چکا ہے جسکا واضح بڑا ثبوت بحریہ ٹاون کے نام سے سندھ دشمن منصوبہ ہے اب سندھیوں کو جاگنا ہوگا اور متحد ہوکر سندھ مخالف منصوبوں کا مقابلہ کرنا ہوگا سندھ میں رہنے والا ہر وہ فرد جو سندھ کو اپنی دھرتی ماں سمجھتا ہے وہ ہمارے سنگ چلے اسی حوالہ سے 6 جون کو تمام قوم پرست تنظیموں کا مشترکہ دھرنا سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں بحریہ ٹاون کے مرکزی گیٹ پر ہوگا جسمیں سندھ کے لاکھوں غیرتمند سندھی شریک ہونگے اس موقع پر نظام جوکیو و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں