فلسطین میں حملوں سمیت میڈیا مراکز کی نذر آتشی کیخلاف اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں مولانا فیاض دیشانی کی قیادت میں مظاہرہ 133

فلسطین میں حملوں سمیت میڈیا مراکز کی نذر آتشی کیخلاف اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں مولانا فیاض دیشانی کی قیادت میں مظاہرہ

فلسطین میں حملوں سمیت میڈیا مراکز کی نذر آتشی کیخلاف اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں مولانا فیاض دیشانی کی قیادت میں مظاہرہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی سے)فلسطین میں قبلہ اول بیت المقدس اور شہریوں پر صیہونی حملوں سمیت میڈیا مراکز کی نذر آتشی کیخلاف اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی مرکز اہلسنت جامع مسجد آل عبداللہ میں نماز جمعہ کے بعد اہلسنت والجماعت ٹھٹھہ کے رہنماء مولانا فیاض دیشانی کی

قیادت میں مظاہرہ ہوا جسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صیہونی طاقتوں کا منصوبہ خاک میں مل چکا ہے جنگی بندی کا اعلان خوش آئند ہے لیکن دنیا بھر میں انسانیت اور انکی مقدسات کی بقاء کو یقینی بنانے کے لئے عالمی انسانی حقوق کے ادارے کو مسلمہ امہ ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ ملکر آئینی قوانین کو مظبوط کرانا ہوگا

جبکہ مسلم امہ رہنماوں کو متحد ہوکر بیت المقدس کو محفوظ بنانے کے لئے اسوہ عمر فاروقؓ اور فکر ایوبی کو زندہ کرنا ہوگا اس موقع پر قاری عبدالناصر جتوئ، عطاءاللہ صدیقی سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں