حکومت پنجاب کی ہدایت پرخانیوال میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکائی گئی 129

حکومت پنجاب کی ہدایت پرخانیوال میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکائی گئی

حکومت پنجاب کی ہدایت پرخانیوال میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکائی گئی

خانیوال (سعید احمد بھٹى)حکومت پنجاب کی ہدایت پرخانیوال میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکائی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک محمداکرام‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداخترمنڈھیرا‘ایس ڈی پی او ملک اعجاز‘اسسٹنٹ کمشنر بختیاراسماعیل‘ ممبران ضلعی امن کمیٹیز‘علماء کرام‘تاجربرادری‘صحافی برادری‘

سرکاری افسران‘پی ٹی آئی عہدیداران‘سول سوسائٹی اورٹائیگرز فورس نے بھرپور شرکت کی۔ریلی جناح لائبریری سے شروع ہوکر ڈی پی اوآفس اختتام پذیر ہوئی۔مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کی بربریت کے خلاف ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء ریلی نے فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے

کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف بربریت کے اظہار کیلئے الفاظ کا دامن ناکافی ہے‘ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ فلسطین کا مسئلہ عالم انسانیت کا مسئلہ ہے‘ اقوام عالم کو اس مسئلہ پر فوری آواز بلند کرنا ہوگی فلسطینیوں کوانکی سر زمین سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اسرائیل کا ظلم دنیا کے سامنے لایاتو اس کا بدلہ اس نے میڈیا ہاؤسز کو تباہ کرکے لیاجس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے فلسطین میں سرائیلی حملوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا

کہ فلسطینی عوام کی جرات و بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں‘ اقوام متحدہ فلسطین میں مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی امدادقابل تحسین اقدام ہے یقینا بیت المقدس مسلمانوں کے لیے باعث احترام ہے فلسطین مسلم امہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جسے جدانہیں کیا سکتا۔مقررین نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملہ کو بدترین دہشتگردی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سخت نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں