عالمی برادری اسرائیل کو دہشت گرد ملک کرار دے کر پابندیاں لگائے عزت کمال پاشا 179

عالمی برادری اسرائیل کو دہشت گرد ملک کرار دے کر پابندیاں لگائے عزت کمال پاشا

عالمی برادری اسرائیل کو دہشت گرد ملک کرار دے کر پابندیاں لگائے عزت کمال پاشا

اسلام آباد(بیورو چیف)سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلامونوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف غظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے احتجاجی پلے کارڈز ، بینرز اور پوسٹرز اٹھوئے ہوئے تھے اور اسرائیلی وزیراعظم کا پتلہ بھی ہمراہ تھا جس کو نظر آتش کیا گیا

ریلی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس سے پریس کلب تک کیا گیا ریلی میں سی ڈی اے کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی پریس کلب پہنچنے پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے اسرائیلی وزیراعظم کا پتلہ نظر آتش کیا اور مذمتی قرارداد جمع کروائی
اس موقع پر جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلامونوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر انتہائی افسوس ہے یہودیوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے عالمی برادری ہوش کے ناخن لے اور فل فور اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے کر عالمی پابندیاں لگائی جائیں اور فلسطین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا انتقام لیا جائے یہودیوں نے مسلمانوں پر زمین تنگ کرنا شروع کر دی ہے

سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے چیئرمین راجہ ساگر عباسی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلامونوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کو فل فور بند کروایا جائے اور مسلم اُمہ آنکھیں کھولے آج ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم ہو رہے ہیں

اگر آج مسلم اُمہ نے آنکھیں نہ کھولیں تو ازالہ کرنا ناممکن ہو جائے گاسی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے صدر خان عامر خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت وقت نے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کیا تو سب سے پہلے جانے کو تیار ہوں گا کیونکہ بحثیت مسلمان ہم برداشت نہیں کر سکتے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کو نہتی شہید کیا جائے اور ہم چپ رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں