ضلع مہمند،نشہ ایک لعنت ہے، اور اس لعنت کو ضلع مہمند سے ختم کرکے ہی دم لینگے۔ ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی
ضلع مہمند ( افضل صافی)ضلع مہمند،نشہ ایک لعنت ہے، اور اس لعنت کو ضلع مہمند سے ختم کرکے ہی دم لینگے۔ ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی.
ڈسٹرک پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایات پر ضلع مہمند کے ہر علاقے، بازار اور راستے پر سمگلر، سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف ناکہ بندیاں اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اتوار کے روز بھی
ضلع مہمند کے تمام چیک پوسٹوں اور مشکوک راستوں پر پولیس نفری کی کھڑی نگرانی جاری رہی ۔ اس سلسلے میں
ڈی ایس پی جاوید خان کی نگرانی ایس ایچ او قاسم خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او ذیشان خان نے ہمراہ پولیس ٹیم دوران ناکہ بندی تھانہ یکہ غنڈ کی حدود میں ملزم ھنر خان ولد محمد اکبر سکنہ عبدالخیل ڈاک خانہ فیصل باڑہ ضلع خیبر اور کشمالہ ولد نور علی سکنہ شیخانوں کلے باڑہ کی گاڑی سے 3 ہزار گرام چرس برامد کرلیے۔
ملزم ھنر خان ولد محمد اکبر سکنہ اور ملزم کشمالہ ولد نور علی اپنے گاڈی میں ضلع خیبر باڑہ سے ضلع مہمند کو چرس سمگل کر رہے تھے کہ پولیس جوانوں نے انہیں دھر لیا.اور ملزمان کی پلان کو ناکام بنادیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ یکہ غنڈ منتقل کردیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔