وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرخدمت آپ کی دہلیز پر” تین ہفتہ میں میونسپل سروسز کی بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے،محمد علی اعجاز
ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جمعرات سے ”خدمت آپ کی دہلیز پر”سرگرمیوں کو موثرطریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری محکموں کی کارکردگی سے متعلق عوامی فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اجلاس منعقد کرکے ہدایات جاری کردیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے نے کہا
کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر” تین ہفتہ میں میونسپل سروسز کی بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے،ہفتہ وار شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔مہم میں مقابلے کی فضا قائم کی گئی ہے۔ صوبہ میں افسران اور اضلاع کا مقابلہ ہوگا۔متعلقہ محکموں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے تحت پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپ پر اپ لوڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا
کہ ہر یونین کونسل سے ضلعی سطح پر سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔صفائی، سیوریج مسائل کا حل، کوڑاکرکٹ،دلدل، عمارتی میٹریل، ملبہ تجاوزات، وال چاکنگ، پرانے بینرز،سٹریمرز کو ہٹایا جائیگا۔ درختوں کی کانٹ چھانٹ،سٹریٹ لائٹس کی بحالی، مین ہولز کے ڈھکن لگانے،پارکس،چوک، گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کرنے سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے جائیں گے اورسرکاری عمارتوں میں صفائی،رنگ و روغن کرکے بہتر کیا جائیگا۔