وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ 134

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا

کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے میپکو کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور رپورٹ پراونشل ٹاسک فورس کو بھجوائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے کہابجلی چوری پر مقدمات درج ہوں گے اور پولیس مقدمات پر تحقیقات کر کے

14روز کے اندر کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی. ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایات سیل قائم کر دیاگیاہے عوام 064-9260346پر اطلاع دے سکتے ہیں. اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع میں 2018سے ابتک بجلی چوروں کے خلا ف 84899مقدمات درج اور چار ارب 59کروڑ 60لاکھ روپے جرمانہ وصول کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں