رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ 148

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے صنعت زار کا معائنہ کرتے ہوئے خواتین کی طرف سے تیار ملبوسات اور دیگر اشیاء کا جائزہ لیا ایم پی اے نے خواتین کیلئے قائم جم اور مشینری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے

صنعت زار کااہم کردار ہے سلائی کڑھائی، دستکاری، بیوٹیشن، کمپیوٹر سکلز اور دیگر فنی تعلیم وقت کی ضرور ت ہے حکومت پنجاب فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے. فارغ التحصیل خواتین باعزت کاروبار شروع کر کے خاندان کی بہتر کفالت کر سکتی ہیں. اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، منیجر صنعت زار ملک محمد اکرم اوردیگر نے صنعت زار میں جاری کورسز اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں