حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بلاک 35میں ایجوکیشن ان، جناح ایجوکیشن اور کامرس اکیڈمی اوپن ہونے پر طالب علموں کو گھر وں کو بھجوا دیا او رمالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معاملات بھی چیک کیے.