جو طاقتیں میڈیا کی آزادی دبنا چاہتی ہیں ہم ان کا مقابلہ اپنے عزم اور حوصلے سے کریں گے،،مقررین 277

جو طاقتیں میڈیا کی آزادی دبنا چاہتی ہیں ہم ان کا مقابلہ اپنے عزم اور حوصلے سے کریں گے،،مقررین

جو طاقتیں میڈیا کی آزادی دبنا چاہتی ہیں ہم ان کا مقابلہ اپنے عزم اور حوصلے سے کریں گے،،مقررین

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) کے زیر اہتمام سنیئر صحافی اسد طور پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جس میں پی ایف یو جے،نیشنل پریس کلب،آر آئی یو جے،وکلاء کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پی ایف یو جے نے صحافیوں اور سنیئر صحافی اسد طور پر قاتلانہ حملے کے خلاف جمعہ28 مئی کو ملک بھر احتجاج کی کال دے دی ہے

صحافی برادری جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی صحافتی زمہ داریاں ادا کریں گے احتجاج میں مقررین نے کہا کہ جن لوگوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے

وہ نامعلوم نہیں بلکہ وہ معلوم ہیں انہوں نے اسد طور کو گھر میں گھس کر اور ہاتھ پاوں اور منہ باند کر اپنے بارے میں بتایا اور بد ترین تشدد کیا مقررین نے کہا کہ آج تک جس بھی صحافی پر حملہ ہوا ہے اس پر کمیشن بنائے گئے

اور کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں لیکن آج تک نہ کس کمیشن کی رپورٹ کی رپورٹ منظر عام پر آئی اور نہ ہی کسی کمیٹی نے کسی بھی ملزم کا تعین کیا مقررین نے کہا کہ یہ معلوم افراد پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان گرے لسٹ سے کیسے نکلے گا اور ہم عالمی برادری کو کیا پیغام دیں گے

کروڑوں روپے کی لاگت سے وفاقی دارالحکومت میں سیو سٹی کیمرے لگنے کے باوجود بھی صحافیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان کا نہ پکڑے جانا حکومت وقت اور وفاقی پولیس سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مقررین نے کہا کہ سیو سٹی کیمروں کا کنٹرول،موبائلزکی لوکیشن ،جیوفینسنگ اور نادرا کے ذریعے شکلوں کی پہچان کرنے والے سافٹ ویئر کا کنٹرول اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہا کہ جو لوگ صحافیوں کی آواز دبانا چاہتے ہیں

وہی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں مقررین نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اداروں کو اپنے تابع رکھے،صحافیوں پر حملے بڑھتے جارہے ہیں اور صحافیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب یہ نہ ہو کہ صحافیوں کو اپنے احتجاجی مظاہرے کہیں اور منتقل کرنا نہ پڑھ جائیں کچھ طاقتیں صحافیوں اور اظہار رائے کی آزادی کو دبا کر یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں

کہ ہم اسلام آباد سیو سٹی سے بھی زیادہ طاقتور ہیں ہم آپ کی طاقت کا مقابلہ اپنے عزم اور حوصلے سے کریں مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر 12ہزار کے قریب صحافی بے روزگار ہو چکے ہیں احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ،صدر آر آئی یو

عامر سجاد سید،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،جنرل سیکرٹری پریس کلب انور رضا،سابق صدر پریس کلب طارق چوہدری،سول سوسائٹی کی رہنما فرزانہ باری،جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین اور سنیئر وکیل عثمان وڑائچ،ممبرجرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی جہانگیر خان ٫سنیئرصحافی مطیع اللہ جان، سنیئر صحافی آصف بشیر چوہدری اور ناصر طفیل نے بھی خطاب کیا

فوٹو،جاوید اے ملک

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں