مرد مجاہد 292

ہارون آباد کی معروف شخصیت

ہارون آباد کی معروف شخصیت

تحریر:خرم شہزاد ملک
نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

ہارون آباد کی معروف سماجی، کاروباری شخصیت ڈاکٹر شیخ راشد سعدی جو کہ معروف صحافی ہیں آپ بطور نائب صدر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد می‍ں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے نائب صدر بھی ہیں اور مجلس حسان ہارون آباد کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہی‍ں مرکزی انجمن تاجران میں بطور مرکزی نائب صدر بھی اپنا موثر کردار نبھا رہے ہیں آپ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

آپ دوستوں کے لئے ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں آپ اچھے حسن اخلاق کی بدولت اہل علاقہ کی مقبول ترین شخصیت ہیں آپ ہمیشہ حق سچ پر مبنی مثبت صحافت کو ترجیح دیتے ہیں آپ ہمیشہ اپنے حلقہ احباب اور دوستوں میں پیار بانٹتے ہیں آپ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایک طبقہ سپیشل بچوں کا بھی ہے ہر خوشی اور تہوار کے موقع پر خاص طور پر انہیں یاد رکھیں وہ سپیشل بچے آپکی توجہ کے ہمیشہ منتظر ہیں زندگی بہت مختصر ہے زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے

کہ کب ہماری سانس نکل جائے اس لئے ہمیں ہرگز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی بھی انسان کا دل دکھے یا کسی کے دل سے آہ نکلے اور کوشش کریں کہ ہماری وجہ سے کسی بھی انسان کی دل آزاری نہ ہو اگر جانے انجانے میں کسی کی دل آزاری ہو جائے تو اس سے فوری طور پر تہہ دل سے معذرت کر لیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کو عاجزی اور انکساری بہت پسند ہے اللہ تعالیٰ ہمیشہ جھک جانے والے انسان کو بے حد پسند کرتا ہے

اور ہرگز غرور تکبر کرنے والے مغرور انسان کو پسند نہیں کرتا ویسے بھی جو پیڑ جھک جاتا ہے اس پیڑ کو ہمیشہ پھل زیادہ لگتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اور ہمارے کبیرہ و صغیرہ گناہوں اور خطاؤں کو معاف فرمائے،آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں