اگرمطالبات حل نہ ہوۓ تواختجاج کادائرہ وسیع کیاجاۓ گا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن مردان
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے) سوئی گیس مردان ریجن کے کنٹریکٹرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ اور مظاہرہ۔۔تفصیلات کے مطابق سوئی گیس مردان ریجن کے کنٹرکٹرز نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں سوئی گیس افس کے سامنے کیمپ لگایا اور زبردست مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نیک محمد کر رہا تھا جبکہ دیگر عہدیدار لطیف الرحمان، علمزیب اور رحیم ناز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایسوس ایشن کے صدر نیک محمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹر کے شیڈول ریٹ میں عرصہ چار سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جن کی وجہ سے سوئی گیس کنٹریکٹرز کے مسائل میں مزید اضاف ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل منیجر کے فنانشل پاور میں اضافہ کرکے 50 لاکھ تک کیا جاۓ انکا مزید کہنا تھا کہ کنٹریکٹرز کے بلز بار بار ریچیکنگ کے پراسز سے کنٹریکٹرز کے پیمنٹ میں سال لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبر پیمنٹ کا بل ایک مہینے کے اندر ہونا چاہئے تاکہ لیبر کو بروقت پیمنٹ کرکے انکو درپیش مشکلات کا بھی ازالہ ہو سکے انہوں نے سوئی گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے تمام مطالبات کے حل کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جاۓ گا۔