اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے میٹنگ ہوئی
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی جبکہ خصوصی شرکت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق نے کی ، اس سے قبل کورونا کی خطرناک لہر میں فرنٹ مین کی حیثیت میں تحصیل فوکل پرسن شاہد الرحمن گل دن رات اپنی خدمات پیش کیں، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ\
ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق نے ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، دوران میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر نے دریافت کیا کہ غذائی قلت کے بارے میں کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ شپسلسٹ ڈاکٹر، نیوٹریشن سپروائزر، لیڈی سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈور ٹو ڈور بچوں میں غذائیت قلت کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے
شاشے فراہم کر رہے ہیں جس سے خاطر خواہ ثمرات حاصل ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بدقسمتی سے پاکستان کا شمار غذائی قلت کے ممالک میں شمار ہو گا لہٰذا ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے بہتری کی امید ہو، اس موقع پر تحصیل فوکل پرسن ملنیوٹریشن کامران چوہدری، سید علی حسین، پرسن شرجیل بھٹہ اور ظفر اللہ سندھو موجود تھے