مرد مجاہد 136

زرخیز مٹی

زرخیز مٹی

تحریر:خرم شہزاد ملک نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان
موبائل نمبر،03332576800-03005392552

‏نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کی اس زرخیز مٹی نے بڑے انمول ہیرے پیدا کئے اس شہر میں بڑے بڑے نامور سیاستدانوں نے جنم لیا ہے اسی لئے یہ شہر وزیروں کا شہر بھی کہلواتا ہے اب بات کریں شعبہ صحافت کی تو صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافت ریاست کا چوتھا ستون بھی ہے آج ہم جس شخصیت کا تعارف کروانے جا رہے ہیں وہ شخصیت کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہے یاسر چوہدری معروف اور سینیئر صحافی ہیں آپ بطور صدر عوامی پریس کلب ہارون آباد اور تحصیل صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اپنی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں

آپ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل لئے ہمیشہ ان کی آواز بنتے ہیں مجبور اور مظلوم کی آواز اٹھا کر ان کی آواز اربابِ اختیار تک پہنچاتے ہیں علاقائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور ان کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں اس کے علاوہ آرائیں کمیونٹی کے لئے بھی اپنا موثر کردار نبھا رہے ہیں آپ مظلوم اور مجبور افراد کے

ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں آپ شہرت ملنے کے باوجود خوش اخلاق ہونے کے علاوہ خوش طبعیت اور اعلیٰ ظرف کے مالک ہیں آپ ہر کسی سے بڑے پیار اور محبت سے پیش آتے ہیں آپ کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ دکھائی دیتی ہے آپ صحافت کے علاوہ قانونی داؤ پیچ بھی خوب سمجھتے ہیں کیونکہ یہ داؤ پیچ آپ کو وراثت میں اپنے والد محترم سے حاصل ہوئے ہیں آپ کے والد محترم حاجی محمد رزاق انور ایڈووکیٹ ماہر قانون دان ہیں

اس لئے آپ قانونی نقطوں کو بخوبی سمجھتے ہیں آپ سے عزیز و اقارب سمیت دوست احباب اور حلقہ احباب مخلصانہ مشورے بھی حاصل کرتے ہیں آپ اپنی صحافی برادری کی خلوص دل سے عزت کرتے ہیں اور اپنی صحافی برادری کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کو اہل علاقہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے آپ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں صحافی برادری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے

صحافی برادری کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے متحد ہونا ضروری ہے مشہور کہاوت ہے کہ اتفاق میں برکت ہے تمام صحافی برادری اپنی عدواتوں اور مخالفتوں کو ختم کرکے متحد ہو جائے تاکہ صحافی برادری بھی وکلاء برادری کی طرح مضبوط بن سکے اور دوسرے شہروں کی طرح ضلع بہاولنگر کی صحافی برادری کو بھی

صحافی کالونی، ہیلتھ کارڈ، بچوں کی اچھے سکول کالجز میں مفت تعلیم اور دیگر سہولتیں میسر ہو سکیں اور ضلع بھر کی صحافی برادری بھی دوسرے شہروں کے صحافیوں کی طرح گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ملنے والی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں