ڈی پی او محمدعلی وسیم کی گائیڈلائن اورہدایات کی روشنی میں کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیابیوں کا سفرجاری 113

ڈی پی او محمدعلی وسیم کی گائیڈلائن اورہدایات کی روشنی میں کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیابیوں کا سفرجاری

ڈی پی او محمدعلی وسیم کی گائیڈلائن اورہدایات کی روشنی میں کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیابیوں کا سفرجاری

خانیوال(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی گائیڈلائن اورہدایات کی روشنی میں کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیابیوں کا سفرجاری ہے اس ضمن میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ سی آئی اے کے فسران وملازمین کی

جانب سے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سر ٹیفکیٹس اورنقد انعامات تقسیم کیے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈی پی ا ومحمدعلی وسیم نے ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ دفتر پولیس میں مقدمہ نمبر107/21‘108/21‘109/21‘113/21‘114/21بجرم 392تھانہ کہنہ خانیوال‘مقدمہ نمبر188/21بجرم392تھانہ سٹی خانیوال میں ملوث ظہورالحسن ایرانی گینگ کے ملزمان‘مقدمہ نمبر114/21بجرم9-C/CNSAتھانہ سٹی کبیروالا میں ملوث ملزم شہزادعرف یاری ولدظہورحسن قوم بھٹہ‘مقدمہ نمبر 122/21بجرم 9-C/CNSA تھانہ کہنہ خانیوال کا

ملز م نشاط احمد ولد اعجاز حسین قوم آرائیں سکنہ فریدآباداورڈکیتی معہ قتل میں ملوث مقدمہ 392/302تھانہ سرائے سدھو کے ملزمان کی گرفتاری پرانچارج سی آئی اے انسپکٹر گل محمد ودیگر پولیس افسران وملازمین کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سر ٹیفکیٹس اورنقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ ایمانداری اوربہادری کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران وملازمین اپنے ساتھیوں کے لیے باعث تقلید ہیں سی آئی اے محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جنہوں نے بروقت اورموثر کاروائیوں کی

بدولت نہ صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا بلکہ محکمہ پولیس کے دیگر اہلکاروں کیلئے روشن مثال قائم کی ہے محکمہ پولیس میں فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پرجہاں سزاؤں کا نظام موجود ہے وہیں سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی

ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیزاری نے سی آئی سٹاف کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تنقید برائے اصلاح کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ایک پارس کا کردار ادا کرتا ہے اور محکمہ پولیس اصلاحی تنقید کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا چلا آرہا ہے۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی آئی اے ٹیم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دس ہزار روپے دئیے جانے کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں