وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے ڈایریکٹرپبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے ڈایریکٹرپبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات اور کمپنی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ۔ وفاقی وزیر کو ایم ٹی بی سی باغ آفس کے دورہ کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ جب میں ساینس وٹیکنالوجی کا وزیر تھا اسوقت ایم ٹی بی سی کے ساتھ مختلف منصوبہ جاےکے حوالہ سے معاملات طے کیے تھے اور مجھے کمپنی کی کارکردگی کا اندازہ ہوا تھا۔ اب وزیر اطلاعات کی حیثیت سے بھی ایم ٹی بی سی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات خوش آیند ہے کہ ایم ٹی بی سے آزادکشمیر کے شہر باغ کے اندر 2000 افراد کو روزگار مہیا کر رہی ہے اور مختلف تربیتی مراکز بھی قایم کر رکھے ہیں۔ اگر اس طرح کی مزید آرگنایزیشنز آگے آیہں تو ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور ہماری معیشیت بھی مستحکم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے آرگنایزیشنز کی حوصلہ افزای کرے گی
تاکہ مستقل میں پبلک پرایویٹ پاٹنرشپ سے بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ کروں گا اور مینجمنٹ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کروں گا۔
اس موقع پر ڈایریکٹر ایم ٹی بی سی سردارزرطیف بادشاہ نے وفاقی وزیر کو شیلڈ بھی دی اور کمپینی کے باغ آفس دورے کی دعوت قبول کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا