ڈیرہ غازیخان میں پانی کے واجبات اور سالانہ بل ادا نہ کرنے والے شہریوں سے سختی سے نمٹنے کافیصلہ کیا گیا
ڈیرہ غازیخان( فخرالزمان لکھیسر ) ڈیرہ غازیخان میں پانی کے واجبات اور سالانہ بل ادا نہ کرنے والے شہریوں سے سختی سے نمٹنے کافیصلہ کیا گیا ہے. کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر بغیر نقشہ کے تعمیر پلازوں دکانات اور عمارتوں کو سیل کیا جارہاہے.یہ بات چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے کارپوریشن آفس میں ریونیو آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر فنانس محمد احمد، ایم او آر عمر ریاض، ایم او پی مختیار حسین، اسسٹنٹ ایم او ایف انعم عارف سپرنٹنڈنٹ ریکوری
/ اے ایم او ایف مجاہد کریم، انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان ٹیپو، انچارج ریکوری واٹرریٹ برانچ ملک اظہر حسین، انچارج ٹیکس برانچ شہاب الدین اور دیگر ریکوری سٹاف شریک تھا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارپوریشن کے پانی کی واجبات اور سالانہ بل جمع نہ کرانے والوں سے قانونی طریقوں سے نمٹا جائے گا چیف کارپوریشن آفیسر نے ہدایت کی کہ پانی کے سالانہ بل اور واجبات جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں کہ وہ سات روز میں واجبات جمع کروائیں ورنہ کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ قانونی تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے کاروائی کی جائے گی
انہوں نے بتایا کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تمام شہریوں کو پانی کے کنکشن ریگولر اور بل ادائیگی بارے آگاہی بھی دی جارہی ہے پلاننگ آفیسر مختیار حسین اور انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان نے اجلاس کو بتایا
کہ بغیرنقشہ تعمیر عمارتیں،پلازے اور دکانات کو سیل کرنے کاسلسلہ جاری ہے درجن سے زائد دکانات کو سیل کرکے کئی لوگوں کو تقاضے پورے کرنے کے نوٹس بھی جاری کئے جاچکے ہیں اسسٹنٹ ایم او ایف مجاہد کریم نے بتایا کہ 30 جون 2021 تک سالانہ بل اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کے لئے نوٹس تیار کر کے بھجوائے جا رہے ہیں بعد ازاں نوٹس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی.