اپوزیشن اور حکومت میں موجود کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہونا چائیے، کیپٹن عاصم ملک۔ 228

اپوزیشن اور حکومت میں موجود کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہونا چائیے، کیپٹن عاصم ملک۔

اپوزیشن اور حکومت میں موجود کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہونا چائیے، کیپٹن عاصم ملک۔

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ احتساب سب کا بلاامتیاز ہونا چائیے، کسی کو موردالزام ٹھہرانا اور کسی کو کلین چٹ دینا یہ احتساب نہیں، اپوزیشن کیساتھ ساتھ حکومتی صفوں میں بھی وہ عناصر موجود ہیں جنہوں نے کرپشن کے ذریعے ملک کو بری طرح برباد کیا ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی ابتدا اپنے ساتھیوں سے کریں اور بلاامتیاز اور کڑا احتساب کرکے ملک کی سمت درست کریں، اگر حکومتی اراکین کو کلین چٹ ملتی رہیں تو ہر طرف سے انگلیاں اٹھیں گی اور احتساب کی اصل شکل دھندلہ جائے گی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ کرپشن کرنے والے تمام عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے دشمن ہیں وہ چاہے اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، وہ سب کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں