171

ڈی آئی خان ہائی کورٹ بار الیکشن/ہدایت اللہ ملانہ صدر/وقارعالم جنرل سیکریٹری منتخب

ڈی آئی خان ہائی کورٹ بار الیکشن/ہدایت اللہ ملانہ صدر/وقارعالم جنرل سیکریٹری منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)ڈیرہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن2021-22کے الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں صدر کیلئے سابق جسٹس پشاور ہائی کورٹ احمد علی خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈووکیٹ مد مقابل تھے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے سابق جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ مطیع اللہ رند ایڈووکیٹ اور ان کے مدمقابل وقار عالم خان ایڈووکیٹ تھے۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد غیر حتمی نتائج کے

مطابق ڈیرہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن 2021-22کے لئے ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈووکیٹ نے اپنے مد مقابل احمد علی ایڈووکیٹ کو شکست دے کر صدر ہائی کورٹ بارڈیرہ کا تاج اپنے نام کیا اور اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر وقار عالم ایڈووکیٹ نے اپنے مد مقابل مطیع اللہ رند ایڈووکیٹ کو شکست دیکر جنرل سیکرٹری ڈیرہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سہرا اپنے نام کیا۔ صدر کی نشست ملک ہدایت اللہ ملانہ نے 265ووٹ حاصل کئے

جبکہ احمد علی ایڈووکیٹ 249ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کی نشست پر حشمت ایڈووکیٹ نے 287ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے 212ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر وقار عالم ایڈووکیٹ نے 262ووٹ حاصل کئے اور اسی طرح انکے مدمقابل مطیع اللہ رند ایڈووکیٹ نے 244ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے 259ووٹ حاصل کئے اور اسی طرح ان کے مدمقابل

عنایت اللہ ایڈووکیٹ نے 246ووٹ حاصل کئے۔ لائبریرین کیلئے عبداللہ بلو چ ایڈووکیٹ نے 252ووٹ حاصل کئے جبکہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے 249ووٹ حاصل کئے۔ ایگزیکٹو ممبر کیلئے شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ نے 319جبکہ نواز خان مروت ایڈووکیٹ نے 192ووٹ حاصل کئے۔ فنانس سیکرٹری کیلئے ثانیہ بی بی ایڈووکیٹ نے 280ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل خورشید خان ایڈووکیٹ 223ووٹ حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں