تحصیل بائیزئ سوران درہ شکور کور میں جرگے کی کوششوں سے ایک سو پچاس سال دشمنی دوستی میں بدل گئ 164

تحصیل بائیزئ سوران درہ شکور کور میں جرگے کی کوششوں سے ایک سو پچاس سال دشمنی دوستی میں بدل گئ

تحصیل بائیزئ سوران درہ شکور کور میں جرگے کی کوششوں سے ایک سو پچاس سال دشمنی دوستی میں بدل گئ

ضلع مہمند( افضل صافی) ​تحصیل بائیزئ سوران درہ شکور کور میں جرگے کی کوششوں سے ایک سو پچاس سال دشمنی دوستی میں بدل گئ,فریقین نے گلے مل کرایک سو پچاس سال دوشمنی کا خاتمہ کیا۔۔مہمند۔۔ سرحدی علاقہ تحصیل بائیزئئ سوران درہ شکور کور میں حاجی میر زمان حاجی سرور حاجی یوسف حاجی فضلی الھی اور نور خان غنی الرحمان کے درمیان ایک سو پچاس سال سے دشمنی چلی آرہی تھی۔​حاجی اکرام حاجی ضحراب گل اور حاجی سعید علی کےکوششوں سے دونوں فریقین نے گلے مل کر اپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا فیصلہ کیا۔

​اس حوالے سے تحصیل بائیزئ شکور کور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فضل الہی نے کہا کہ اس جدید دور میں ہمیں اپس کی رنجشوں اور چھوٹے مسائل پر لڑنے کی بجائے اپس میں اتفاق واتحاد اور اپنے بچوں کے بہترین مستقبل اور تعلیم وتربیت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے

۔ ایک دوسروں سے محبت اور بھائی چارے سے اپنے زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل تعلیم اور ترقی کا دور ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے علاقے میں لوگ ایک دوسرےسے دشمنی میں لگے ہوئے ہیں۔ مشران نے کہا کہ ہمارے علاقہ ہر قسم سہولیات سے محروم ہیں

اس کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کریں۔اخر میں دونوں فرقین نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا وعدہ کیا۔
تقریب کےآخر میں ابھائ چارے کے قیام اورعلاقے کی امن اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں