ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او لیاقت عباس خان لغاری نے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام 189

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او لیاقت عباس خان لغاری نے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او لیاقت عباس خان لغاری نے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام

ڈیرہ غازی خان(فخرالزمان لکھیسر)ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او لیاقت عباس خان لغاری نے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر تین منشیات فروش سمگلر خواتین کو گرفتار کر لیا ہے. خواتین چرس بلوچستان سے پنجاب مسافر گاڑی کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں

.بلوچستان سے پنجاب آنے والی اے پی وی کو راکھی گاج چیک پوسٹ پر چیک کیا گیا تو. خواتین کے پاس موجود بیگ میں 21 پیکٹ چرس پکڑ لی ہے. اور تین بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر خواتین آمنہ، شازیہ اور سیما کو گرفتار کر لیا. تینوں خواتین بلوچستان سے چرس خرید کر کے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں.

بارڈر ملٹری پولیس نے تھانہ راکھی گاج میں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے کہا کہ منشیات فروش خواتین کے خلاف 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں