ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
ڈیرہ غازیخان( فخرالزمان لکھیسر ) ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان نے افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایم پی اے
ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ،ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی سمیت افسران اور زندگی کے مختلف شعبہ کے افسران شریک تھے اس موقع پر صفائی کے شعور کی بیداری کیلئے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر آگاہی
واک کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ کر دیا ہے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ عوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے۔اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گڈگورننس کا منفرد و مثالی ماڈل ہے
جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا27 مئی سے شروع ہونے والی مہم”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جا رہا ہے سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی۔ خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجارہاہے دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی۔ سیوریج پائپ صاف کئے جائیں گے او رکھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے
۔تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اوردیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔ پارکس،گرین بیلٹس، چوراہوں کی خوبصورتی و آرائش پر توجہ دی جائے گی۔دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گاعوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔کارکردگی کے
لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عوام کے مسائل کا فوری ادراک اور فوری حل کسی بھی فلاحی ریاست کا فرض ہے۔پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے
۔شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔عوام کی شکایات کیلئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیاگیاہے۔ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یا ڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد صفائی ستھرائی سے متعلق عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر کو حل کرنا ہے۔