وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام 25 لاکھ روپے کی لاگت سے باغ شہر کے مرکزی پل پر آر سی سی گیٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا 132

وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام 25 لاکھ روپے کی لاگت سے باغ شہر کے مرکزی پل پر آر سی سی گیٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا

وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام 25 لاکھ روپے کی لاگت سے باغ شہر کے مرکزی پل پر آر سی سی گیٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا

باغ(نمائندہ خصوصی)وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام 25 لاکھ روپے کی لاگت سے باغ شہر کے مرکزی پل پر آر سی سی گیٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا۔اس موقع پر چیئرمین بی ڈی اے سردار جاوید مغل، ڈپٹی کمشنر باغ ندیم احمد جنجوعہ،ایس پی باغ زاہد مرزا اور تحصلیدار باغ قمر کاظمی بھی موجود تھے

وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی بی سی کا ادارہ باغ کیلئے ایک نعمت ہے، جہاں ہزاروں کے حساب سے لوگوں کو روزگار میسر ہے،ایم ٹی بی سی کے سماجی کام قابل تعریف ہیں،ہم حکومت آزادکشمیر کی طرف سے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کے شکر گزار ہیں جنہوں نے باغ کے لوگوں کیلئے مثبت کاموں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے کہا کہ اس گیٹ کو آر سی سی طرز کا بنایا جائے گا جو باغ کی خوبصورتی اور انجینئرز کی محنت کا عظیم شاہکار ہو گا۔اس میں پولیس سیکورٹی سسٹم اور جدید کیمرے نصب کیے جائیں گئے

۔اس سے نہ صرف باغ کی خوبصورتی ظاہر ہوگی بلکہ یہ گیٹ سیکیورٹی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہو گا۔تقریب میں ڈی جی (ر) سید ظہیر گردیزی،سردار ظہیر مغل ایڈووکیٹ، سردار احمد ایڈووکیٹ،صحافی حضرات، سول سوسائٹی،انجمن تاجران،انجمن شہریان اور باغ کے تمام معززین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں