ہارون آباد قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک بیوروچیف بہاولنگر) تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل بھر میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں بیمار، لاغر اور مادہ دودھ دینے والے جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت ہونے لگا ہائی کورٹ کے احکامات کو پیروں تلے روند دیا گیا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ طور پر ویٹرنری عملہ رشوت وصول کرکے طلسماتی طریقے سے سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف و مگن ہے ویٹرنری عملہ نے قصابوں سے منتھلی وصول کرنے کے علاوہ گوشت بطور نذرانہ وصول کرنا اپنا معمول بنا رکھا ہے
ویٹرنری عملہ کی جانب سے قصابوں کو مکمل طور پر پشت پناہی حاصل ہے اہل علاقہ کی جانب سے آئے روز شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بیمار، لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت بلا کسی خوف و خطر سرعام جاری ہے انتظامیہ کی بے حسی پر عوامی و سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے متعدد بار قصابوں کے خلاف مقدمات اندراج ہونے کے علاوہ ان سے برآمد ہونے والے ناقص گوشت کو بھی تلف کیا گیا ہے جیل کی ہوا کھانے کے بعد اور معمولی نوعیت کے جرمانہ کو ادا کرنے کے بعد پھر یہ کام تیزی سے شروع کر دیا جاتا ہے
قصابوں نے اپنے اثر و رسوخ کی بدولت اپنے مکروہ نیٹ ورک کو اس قدر بڑھا رکھا ہے کہ ان پر کاروائی کرنے سے پہلے ہی مطلع کر دیا جاتا ہے اطلاع موصول ہونے کے بعد قصاب حضرات فوری طور پر ناقص گوشت کو مطلوبہ جگہ سے غائب کر دیتے ہیں شہریوں محمد سلیم، انور، اکرم، ارشد، مشتاق، حبیب، شبیر، شفیق اور دیگرز کا اعلیٰ حکام سے فی الفور سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے