جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ چوہدری عابد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا 195

جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ چوہدری عابد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ چوہدری عابد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

دولتالہ(نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ چوہدری عابد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ نے کہا کہ چوہدری عابد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے خوش اخلاقی اور ملنساری کے باعث انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی بہترین خدمات کا لوہا منوایا وہ ایک بہترین صحافی،بہترین استاد،اور بہترین سماجی ورکر تھے انکے جانے سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا

آج نہ صرف ان کے اہلخانہ دکھ اور کرب کا شکار ہیں بلکہ انکے دوست احباب بھی غم کا شکار ہیں انکی خدمات کو جس قدر بھی سراہا جائے وہ کم ہے للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئے ریفرنس سے چیئرمین حق ٹرسٹ قاضی شوکت محمود،چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس،

صدر گوجرخان یونین آف جرنلسٹ احمد نواز کھوکھر،مسلم لیگی رہنما چوہدری ضیافت حسین،پیر سید اقرار حسین شاہ،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب گوجرخان شہزادہ ارباب اعجاز،نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی چوہدری وقار احمد،ماہر تعلیم ادیب سید ثاقب امام رضوی،پروفیسر واجد عظیمی،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی،جنرل سیکرٹری پی ایم ایل ن پی پی 9عامر میر،مسلم لیگی رہنما راجہ آفتاب،ایریا منیجر اسٹیٹ لائف مسعود احمد راجا،اعظم مہراز،سینئر نائب صدر پریس کلب دولتالہ قاسم علی قاسم نے بھی اپنیگفتگو میں

مرحوم عابد حسین چوہدری کے سنہری کارناموں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دولتالہ کی صحافت کا ایک روشن باب اور قیمتی سرمایہ تھے تعزیتی ریفرنس میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات راجہ عامر سعید،راجہ نذیر صراف،راجہ حاجی عبدالرشید،سید زاکر حسین شاہ،چوہدری محسن بلال،حاجی شمشاد زرگر،پرویز اقبال،پروفیسر طاہر نسیم،صدر پاکستان میڈیا فورم و ممبر این پی سی حاجی محمد شفیق،

حافظ جلیل،راجہ یاسر ڈہوک بدھال،انتظار حسین،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما علی قریشی و عہدیداران،جاویدمغل،چوہدری محبوب عالم، جاوید جنجوعہ،رہنما تحریک منہاج القرآن شاہد محمود،کے علاوہ مرحوم کے لواحقین نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر علامہ مبشر الازہری نے خصوصی دعا کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں