تھانہ شمس کالونی پولیس کی اعلی افسران کو مخبری ترنول کے علاقہ سے 25ہزار لیٹر شراب برآمد 151

تھانہ شمس کالونی پولیس کی اعلی افسران کو مخبری ترنول کے علاقہ سے 25ہزار لیٹر شراب برآمد

تھانہ شمس کالونی پولیس کی اعلی افسران کو مخبری ترنول کے علاقہ سے 25ہزار لیٹر شراب برآمد

ترنول(اسحاق عباسی سے )تھانہ شمس کالونی پولیس کی اعلی افسران کو مخبری ترنول کے علاقہ سے 25ہزار لیٹر شراب برآمد,ملزم کی ایس ایچ او کو دو لاکھ منتھلی دینے کا انکشاف، تھانہ ترنول میں ہونے والی ایف آئی آر جس میں بتایا گیا مخبر کی اطلاع پر بڈھانہ کلاں میں حویلی نما گھر میں شراب کے دھندے کا کام ہو رہا ہے جس میں تھانہ ترنول کے ایس ایچ او انسپکٹر اسجد محمودسرچ وارنٹ لیکر حویلی نما گھر کے اندر داخل ہوئے

تو آٹھ افراد جو موٹر کے ذریعے پانی کی ٹنکیوں میں الکوحل منتقل کر رہے تھے ان آٹھ افراد کو قابو کرکے نام پتہ معلوم کرنے پر محمد عمر ولدعبدالقیوم عرف مونا بٹ ‘آکاش رشید ولد عبدالرشید’فیصل رمضان ولد مظہر حسین’عبدالحمید ولد عبد اللطیف’محسن علی ولد محمد شریف’ایاز ولد فیض سلطان’صداقت ولد شوکت علی’شوکت علی ولد اشرف’شامل تھے،ذرائع کے مطابق حقائق یہ ہیں کہ ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سرکل گولڑہ نے مخبر کی اطلاع پر سری نگر ہائی وے پر ایس ایچ او ترنول کے ہمراہ اچانک ناکہ بندی کر کے شراب برآمد کی شراب کے بڑے ڈیلر نے افسران کو بتایا

کہ دو دن قبل ایس ایچ او اسجد محمود کو دو لاکھ روپے رشوت دی اورآج یہ مجھے پکڑنے آگئے ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مقامی پولیس کی ملی بھگت سےتیس سال سے ترنول کے علاقہ بھڈانہ کلاں میں شراب کی فیکٹری چلا رہا ہے اور وفاقی دارالحکومت میں سپلائی کرتا ہے۔اعلی افسران نے ایس ایچ او کو بچا کر احمد اللہ نامی کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔عوام نے وزیر داخلہ شیخ رشید، آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھندے میں ملوث تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو سامنے لایا جائے اور انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں