بحریہ ٹاون اور اسکے سرمایہ کار ملک ریاض کیخلاف آج سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سپرہائ وے پر دھرنا دیا گیا 177

بحریہ ٹاون اور اسکے سرمایہ کار ملک ریاض کیخلاف آج سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سپرہائ وے پر دھرنا دیا گیا

بحریہ ٹاون اور اسکے سرمایہ کار ملک ریاض کیخلاف آج سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سپرہائ وے پر دھرنا دیا گیا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیورو چیف)بحریہ ٹاون اور اسکے سرمایہ کار ملک ریاض کیخلاف آج سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سپرہائ وے پر دھرنا دیا گیا جسمیں سندھ کی تمام قوم پرست جماعتوں کے رہنماوں و کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی سپر ہائ وے کے ایک روڈ کو مکمل بلاک کرتے ہوئے مظاہرین ملک ریاض اور آصف زرداری کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے

دوسری جانب کچھ نوجوانوں نے سڑک پر موجود ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کرتے رہے جبکہ عین خطابات کے دوران بحریہ ٹاون کے مرکزی گیٹ کو آگ لگادی گئ اور اندر موجود بلڈنگز بھی جلاو گھراو سے شدید متاثر ہوئے اس دوران اسٹیج سے اعلان بھی کیا جاتا رہا کہ شرکاء دھرنا پرامن رہیں صورتحال مزید کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری نے آنسوگیس شیلنگ کی دھرنا قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور جلد لائحہ عمل کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے

دوسری جانب جسقم سربراہ صنعان قریشی دھرنے والی جگہ پر احتجاجا اپنے کارکنان کے ہمرا بیٹھ گئے ہیں آخری اطلاع کے مطابق متعدد گرفتاریاں عمل میں لائ گئ ہے احتجاجی دھرنے کی قیادت سندھ ترقی پسند پارٹی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، سندھ نیشنل فرنٹ سربراہ سید جلال محمود شاہ، جسقم سربراہ صنعان قریشی، مشتاق سرکی، مشتاق نسیم بھٹو و دیگر نے کی احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک رہی مذکورہ دھرنا سندھ کی زمینوں پر قبضہ اور سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیخلاف تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں