عوام کی خدمت او رتحفظ میرا مشن ہے اس مقصد کے حصول کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی تعاون کریں،ڈی پی او محمدعلی وسیم
خانیوال(سعید احمد بھٹی)انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے ویثرن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم عوام الناس کومیرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں اسی سلسلہ میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے دفتر پولیس میں دوردرازعلاقوں سے آنے والے سائلین کی شکایات اورمسائل نہایت ہمدردی کے ساتھ سنے اورموقع پر متعلقہ افسران کو تحریری اورٹیلی فونک میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اورمقررہ وقت میں شہریوں کے مسائل وشکایات کا ازالہ کرکے رپورٹس طلب کرلیں
ڈی پی او محمدعلی وسیم نے اس موقع پر کہاکہ عوام کی خدمت او رتحفظ میرا مشن ہے اس مقصد کے حصول کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی تعاون کریں تاکہ پرامن معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے‘پولیس افسران پولیس دفاتراورتھانوں میں آنیوالے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیارکریں اورمیرٹ کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے خوش خوش اخلاقی اورصدق دل سے پیش آتے ہوئے شہریو ں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ
ضلع میں پیش آنے والے ہر جرم کی ایف آئی آر کے فوری اندراج کوہر صورت یقینی بنایا جائے کیونکہ ایف آئی آرز کابروقت اندراج انصاف کی فراہمی کی ابتداء ہے اورمیرٹ پر تفتیشی مراحل کی تکمیل کی جائے‘قانون کی بالادستی کے لیے قبضہ مافیا،منشیات فروشوں، گینگزسمیت دیگرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاجھجھک پیش ہوسکتے ہیں پولیس ملازمین کی ویلفیئراولین ترجیح ہے۔