عوامی تحریک کے سربراہ اور ایشیاء کے معروف سیاست دان قومی ادیب رسول بخش پلیجو کی تیسری برسی انکے آبائ گاوں منگر خان پلیجو میں منائی گئ 164

عوامی تحریک کے سربراہ اور ایشیاء کے معروف سیاست دان قومی ادیب رسول بخش پلیجو کی تیسری برسی انکے آبائ گاوں منگر خان پلیجو میں منائی گئ

عوامی تحریک کے سربراہ اور ایشیاء کے معروف سیاست دان قومی ادیب رسول بخش پلیجو کی تیسری برسی انکے آبائ گاوں منگر خان پلیجو میں منائی گئ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)عوامی تحریک کے سربراہ اور ایشیاء کے معروف سیاست دان قومی ادیب رسول بخش پلیجو کی تیسری برسی انکے آبائ گاوں منگر خان پلیجو میں منائ گئ برسی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے منتظمین نے مختصر رکھی تھی

لیکن رسول بخش پلیجو کی پارٹی و زیلی شاگرد تنظیموں کے علاوہ میرپور خاص، تھر، حیدر آباد، بدین، سجاول اور ٹھھٹہ سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی برسی میں صبح سے مختلف پارٹیوں سے وابسطہ افراد آکر انکے مزار پر حاضری دیتے رہے پیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر

سسئ پلیجو نے بھی آکر اپنے چچا رسول بخش پلیجو کے مزار پر دعاء کی اور پھول ڈالے اس موقع پر سسئ پلیجو نے میڈیا کو بتایا کہ میرے چچا رسول بخش پلیجو ایک عظیم سیاست دان تھے جنہوں نے اپنے علم ادب اور وکالت کے ذریعے نوجوانوں سمیت خواتین کو معاشرے میں جینے اور ہر محاذ پر جدوجہد کرنا سکھایا وہ چھوٹے صوبوں کے حقوق کی علامت تھے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی دوسری جانب شام میں عوامی تحریک کا جلسہ شروع ہوا

جسمیں سندھیانی تحریک، ہاری تحریک، مزدور تحریک، سندھیانی شاگرد تحریک، سجاگ بار تحریک اور وکلاء فورم تحریک کے رہنماوں و کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی عوامی تحریک کے مرکزی صدر رسول بخش خاصخیلی، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبحانی ڈاھری، مریم گوپانگ، حورالنساء پلیجو دیگر رہنماوں میں مٹھاخان لاشاری، نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹور، وسند تھری، لعل جروار، ساجدہ پرہیاڑ، ڈاکٹر دلدار خاصخیلی،

میر حسن آریسر، و دیگر نے خطابات کئے جبکہ سندھیانی گرلز اسٹوڈنٹس تحریک اور سندھیانی تحریک کی کارکنان نے اپنے قائد رسول بخش پلیجو کے مزار پر قومی گیتوں اور پریڈ کے ذریعے سلامی پیش کرتے ہوئے تنظیمی جھنڈا مزار پر رکھا جبکہ قومی گلوکاروں سندھو ملاح، دیال سحرائ، حنیف چانڈیو، سارنگ چانڈیو نے قومی انقلابی گیت سے جلسہ گاہ کو محظوظ کئے رکھا مقرریرن نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کو

ہم سرخ سلام پیش کرتے ہیں اشیاء کے عظیم قائد اور انقلابی رہنماء نے ہمیشہ سندھ کی بات کی عورتوں کے حقوق میں کردار ادا کیا بچیوں کی تعلیم کو یقینی بنایا اور سیاسی ادبی علمی میدان دیا سندھ میں ہر قسم کی انتہا پسندی اور طالبانائزیشن کا رد کیا سندھ وسیلوں پر قابض ہر دور کے آمر کو للکارا تعلیم کے حوالہ سے اپنی خدمات پیش کیں ہہی وجہ ہیکہ آج دنیا بھر میں انکے تربیت یافتہ شاگرد موجود ہیں مقررین نے مزید کہا کہ سندھ

اس وقت کشیدہ حال سے گذر رہا ہے سندھیوں پر مقدمات درج ہیں جنکی مذمت کرتے ہیں ان حالات میں فکر پلیجو کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے سندھو دریا کے پانی پر قبضہ بحریہ تاون ڈی ایچ اے ذوالفقار آباد سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے سندھ کو اقلیت میں بدلنے کی ہر صورت کا مقابلہ کریں گے جلد شعوری مہم چلائیں گے برسی تقریب میں رسول بخش پلیجو کی نواسیوں نتاشہ پلیجو، سونیا پلیجو، بھتیجیوں شبنم پلیجو سورج پلیجو نے بھی قومی گیت گائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں