ضلع مہمند, غلنئی اور مضافات میں پانی کی شدید قلت مہمند پریس کلب میں درجنوں سائیلان پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 155

ضلع مہمند, غلنئی اور مضافات میں پانی کی شدید قلت مہمند پریس کلب میں درجنوں سائیلان پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ضلع مہمند, غلنئی اور مضافات میں پانی کی شدید قلت مہمند پریس کلب میں درجنوں سائیلان پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ضلع مہمند( افضل صافی)ضلع مہمند, غلنئی اور مضافات میں پانی کی شدید قلت. مہمند پریس کلب میں پینے کے لیے ایک گھونٹ پانی بھی دستیاب نہیں. مقامی صحافی پلاسٹک کے کنستر میں پریس کلب کے لیے پانی لانے پر مجبور ہیں. مہمند پریس کلب کے صدر مشترم خان مہمند نے پانی کی قلت کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کئی بار ڈی سی مہمند سے اپیل کی کہ پریس کلب کو پانی مہیا کیا جائے.. لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی. جبکہ دیگر زمہ داران نے بھی چپ سادھ لی ہے.

پریس کلب میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی صحافیوں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے. کیونکہ پریس کلب میں روزانہ کی بنیادوں پر درجنوں سائیلان پریس کانفرنس، پریس ریلیز اور دیگر ضروری مسائل اخبارات میں شائع کرنے کےلیے آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے اپنے بچوں کو پلاسٹک کے کنستر دے

کر دور دراز علاقے سے پریس کلب کے لیے پانی لایا. انہوں نے کہا کہ اب انہوں نے مجبوراً یہ آرڈر جاری کیا ہے کہ پریس کانفرنس یا دیگر مسائل کے لیے پریس کلب آنے والے تمام لوگ اپنے ساتھ بوتلوں میں پانی ضرور لائے. کیونکہ پریس کلب میں ہم خود پانی کی بوند بوند کے ترس رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں