نسل نو کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے:اعزاز الحق عباسی 158

نسل نو کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے:اعزاز الحق عباسی

نسل نو کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے:اعزاز الحق عباسی

ضلع مہمند(نمائندہ خصوصی)حکومت بجٹ کا 6 فیصد ایجوکیش اور تعلیمی بجٹ کا 20 فیصد ہائر ایجو کیشن کے لیے مختص کرے ان خیالات کااظہار مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اعزاز الحق عباسی مرکزی ناظم مالیات حنیف خان، سمیع اللہ بٹ اور ناظم ایبٹ آباد کاشف خان سمیت دیگر سٹوڈنٹس رہنماوں نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا انکا مزید کہنا تھا کے حکومت طلبہ کو مفت ابتدائی تعلیم فراہم نہ کر کے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو MSO پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کا دروازہ کھکٹائے گی انکا مزید کہنا تھا طلبہ کے لیے سکالر شپ اور بلا سود قرضوں کا اجراء کیا جائے
بجٹ کا چھ فیصد تعلیم جبکہ تعلیمی بجٹ کا 20 فیصد فنڈ ہائر ایجوکیشن کے لیے مختص کیا جائے کرپش کی روک تھام کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے تعلیم کی مد میں جاری ہونے والے فنڈ کا آڈٹ کیا جائے حکومت بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرز پر مکمل امتحانات لےآئین پاکستان کی روح سے ابتدائی تعلیم کو فری کیا جائےملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے
مدارس دینیہ کے طلبہ کو عصری تعلیم کے حصول کے لیے خصوصی سکالر شپ دی جائیں
نصاب تعلیم میں بچوں کو مغربی ہیروز کی بجائے سیرت طیبہ،سیرت صحابہ اور اسلامی ہیروز کے حوالے سے مضامین کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائےکرونا کے دوران وصول کی جانے والی فیسز میں سے، ہاسٹل ،لیب اور دیگر اضافی چارجز طلبہ کو واپس کئے جائیں
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل MSO پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں