میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی نا اہلی سیوریج کے گندے پانی نے مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا دی 140

میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی نا اہلی سیوریج کے گندے پانی نے مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا دی

میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی نا اہلی سیوریج کے گندے پانی نے مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا دی

ہارون آباد (اسپیشل رپورٹر) میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی نا اہلی سر چڑھ کر بولنے لگی،ٹبہ نور پورہ میں سیوریج کے گندے پانی نے مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا سیوریج کے گندے پانی سے تفعن پھیلنے لگا، طلباء و طالبات ،نمازی اور شہری گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے حکومت پنجاب کے تبدیلی کے نعرے ہارون آباد کی

عوام کو فائدہ نہ پہنچا سکے ٹبہ نور پورہ مسجد تقویٰ والی گلی میں آٹھ روز سے سیوریج کا کھڑا گندہ پانی میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی کارکردگی کو منہ چڑھا رہی ہیں ہر طرف گلی محلوں میں سیوریج کا گندا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے جسکی وجہ سے طلبہ و طالبات کو سکول جانے اور نمازیوں کو مسجد میں جانے کیلیے بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو طلباء و طالبات اور شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے وہیں

راہ گیروں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے سیوریج کے گٹروں کے اس گندے پانی سے شدید تفعن پھیل ر ہا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کی زندگی عذاب بن چکی ہے ٹبہ پورہ کے مکینوں نے ڈی سی بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، بلدیہ ہارون آباد سمیت اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں