وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ملک نے ترقی کی طرف سفر شروع کردیا ہےوفاقی حکومت کی جانب سے تاریخی بجٹ میں تاریخی ریلیف دیا گیا، سید فخر امام شاہ 121

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ملک نے ترقی کی طرف سفر شروع کردیا ہےوفاقی حکومت کی جانب سے تاریخی بجٹ میں تاریخی ریلیف دیا گیا، سید فخر امام شاہ

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ملک نے ترقی کی طرف سفر شروع کردیا ہےوفاقی حکومت کی جانب سے تاریخی بجٹ میں تاریخی ریلیف دیا گیا، سید فخر امام شاہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے کہا کہ ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ملک نے ترقی کی طرف سفر شروع کردیا ہےوفاقی حکومت کی جانب سے تاریخی بجٹ میں تاریخی ریلیف دیا گیا جس سے کمزور طبقہ خوشحال ہوگا ملک کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات تیز کیئے جائینگے- انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-وفاقی وزیر نے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،کورونا،ڈینگی کی صوتحال ، ویکسینیشن

،پرائس کنٹرول مہم کا جائزہ لیا-اس موقع پر انہیں سرکاری ہسپتالوں،تعلیمی اداروں میں سروس ڈیلیویوری،شجر کاری مہم بارے بھی آگاہ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،فیصل اکرم نیازی ،شاہدہ احمد حیات بھی اس موقع پر موجود تھیں- پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز خالد جاوید ارائیں،جمشید شوکت ،عبد الرزاق نیازی ،ایم پی اے نشاط ڈاہا کے نمائندہ مسعد مجید ڈاہا،ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران دھول، سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے- وفاقی وزیر کو محکموں کے ضلعی سربراہان نے

محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلع میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ کسان کارڈز کے اجراء کا عمل بھی تیز کیا جائے شجر کاری کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں