ٹھٹھہ میں دھابیجی پولیس کا نجی گھی فیکٹری پر چھاپہ مشکوک جانوروں کی ہڈیاں چربی اور سینکڑوں لیٹر کچا گھی برآمد 195

ٹھٹھہ میں دھابیجی پولیس کا نجی گھی فیکٹری پر چھاپہ مشکوک جانوروں کی ہڈیاں چربی اور سینکڑوں لیٹر کچا گھی برآمد

ٹھٹھہ میں دھابیجی پولیس کا نجی گھی فیکٹری پر چھاپہ مشکوک جانوروں کی ہڈیاں چربی اور سینکڑوں لیٹر کچا گھی برآمد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی پولیس کا ایس ایچ او غلام علی لاکھو کی معیت میں نجی گھی فیکٹری پر چھاپہ سینکڑوں لیٹر کچا گھی کے کین اور مرے ہوئے مشکوک جانوروں کی ہڈیوں سمیت جلی ہوئ چربی برآمد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق دھابیجی مارکیٹ کی نئ آبادی کے ایک مکان میں مردہ مشکوک جانوروں کی چربی سے گھی بنائے

جانے کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او دھابیجی غلام علی لاکھو نے اپنے بھاری عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارا مکان میں جانوروں کی ہڈیوں کے امبار اور جلی ہوئ چربی سمیت سینکڑوں لیٹر میں بھرے ہوئے گھی کنستر اور پکانے کے آلات کو برآمد کرتے ہوئے تمام اشیاء کو تھانے منتقل کیا گیا تاہم چھاپے کے وقت نجی گھی فیکٹری کے مالکان موجود نہیں تھے اس موقع پر مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ جگہ پر کچھ عرصہ سے ملزمان مشکوک جانوروں کو مردہ حالات میں لاتے تھے اس دورن سخت بدبوں اور تعفن کی وجہ سے مکینوں کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا تھا

اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈی سی ٹھٹھہ سمیت محکمہ فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اس مکروہ عمل پر توجہ دیتے ہوئے ملزمان کی گرفت کرے اور مذکورہ انتظامیہ تمام ایسے کچے نئ آبادیوں کا سرچ آپریشن کرے جہاں اسطرح کے قبیح و مکروہ فعل سرانجام دئے جاتے ہیں جبکہ ڈی سی ٹھٹھہ اور محکمہ فوڈز اتھارٹی ضلع کے تمام تاجران رہنماوں اور ہوٹل مالکان سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے انسانی خوراک کی تمام اشیاء کی رجسٹرڈ کمپنیوں اور غیر رجسٹرڈ نجی کمپنیوں کی نگرانی معلوماتی عمل کو یقینی بناتے ہوئے معاشرے میں ایسے ناسور ملزمان کو کیفر کردار تک پہناچائے جو انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں