آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9881افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی 139

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9881افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9881افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

مظفرآباد(بنارس راجپوت) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9881افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ 27افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے۔ اس وقت تک354198افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،گزشتہ روز کورونا وائرس سے03مریض فوت ہوئے جن 1کاتعلق مظفرآباد اور2 کا تعلق پونچھ سے ہے

۔50مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ391 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے5کا تعلق مظفرآباد،4 کا نیلم،10کا پو نچھ، 2کا باغ، 1کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک205398افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیںاور19783افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے18676افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ541مریض زیر علاج ہیں 566مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے84کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی،11کا نیلم،107کاپونچھ،71کا باغ،5 کا حویلی، 11کاتعلق سدھنوتی،142 کاتعلق میرپور،50کابھمبراور71کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے541مریضوں میں سے505مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 36مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں