انٹرنیشنل ویلفیئر سوسائٹی یوکے کے انتخابات مکمل کر لیے گئے 139

انٹرنیشنل ویلفیئر سوسائٹی یوکے کے انتخابات مکمل کر لیے گئے

انٹرنیشنل ویلفیئر سوسائٹی یوکے کے انتخابات مکمل کر لیے گئے

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے )اسلام گڑھ IWS یوکے کے انتخابات مکمل کر لیے گئے،حاجی غلام قادر صدر،اصغر علی نائب صدر،حافظ محمد مسعود جنرل سیکرٹری،محمد زبور جوائنٹ جنرل سیکرٹری،شوکت علی صدیق فنانس سیکرٹری،صغیر حمید جوائنٹ فنانس سیکرٹری،محمد توصیف پریس سیکرٹری اور واجد حسین جوائنٹ سیکرٹری کو آئندہ دو سال کے لیے منتخب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ویلفیئر سوسائٹی یوکے کا سالانہ اجلاس

مرکزی آفس ووسٹر برطانیہ میں منعقد ہوا،اجلاس میں نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔سابقہ عہدیداران کی خدمات کو سراہا گیا۔چیئرمین چیئریٹی مولانا مولانا محمد احمد نے کہا کہ ہم سب مخلوق خدا کے خدمات گار ہیں اللہ کا شکر ہے ہم ضرورت مندوں کی خدمت کا کام کررہیں ہیں۔ہمارے ادارے ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ سے بڑی تعداد میں لوگ

صحت اور تعلیم کی سہولیات حاصل کررہے ہیں ۔ہمارا ادارہ مثالی ادارہ ہے اور انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر ایسے ہی جاری رہے گا ۔نئے عہدیداران نے ادارہ کے پلیٹ فارم سے فلاح و بہبود مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا محمد احمد نے کی جبکہ اجلاس کا باقاعدہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد مسعود نے کیا۔اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں