فورٹ عباس روڈ نھر فورآر کے پل کے نزدیک ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں میں ہاتھا پائی 228

فورٹ عباس روڈ نھر فورآر کے پل کے نزدیک ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں میں ہاتھا پائی

فورٹ عباس روڈ نھر فورآر کے پل کے نزدیک ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں میں ہاتھا پائی

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) فورٹ عباس روڈ نھر فورآر کے پل کے نزدیک ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں میں ہاتھا پائی ھو گئی یاتھا پائی میں گھونسوں،مکوں کا آزادانہ استعمال، رشوت نہ دینے پر ٹریفک پولیس نے ہمیں گالیاں دیں اور مکے اور گھونسے مار کر زخمی کردیا، موٹر سائیکل سوار وں کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہاروں آباد فورٹ عباس روڈ پر نہر فورآر پل کے قریب ڈیوٹی پر موجود

ٹریفک پولیس کے اہلکار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا جو 84فائیو آر کے رہائشی تھے باتوں باتوں میں اچانک ان کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی اسی اثناء ٹریفک پولیس اہلکار کے دیگر ساتھی بھی موقع پر آ گئے اور بحث طول پکڑ گئی اور لڑائی شرور ع ھو گئی لڑائی میں دونوں جانب سے گھونسوں،مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، موٹر سائیکل سواروں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں روک کر رجسٹریشن بک

اور لائسنس طلب کیا جس پر وہ پیش نہ کر سکے جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار نے رشوت طلب کی جو نہ دینے پر ہمیں گالیاں دیں اور ہمارے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کوئی رشوت طلب نہیں کی بلکہ چیکنگ کے وجہ سے موٹر سائیکل سواروں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی اور سرکاری کام میں مداخلت کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، پولیس نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں