مسلم لیگ ن کو دھچکا، حلقہ نمبر دو کے صدر چوھدری طالب حسین پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے 201

مسلم لیگ ن کو دھچکا، حلقہ نمبر دو کے صدر چوھدری طالب حسین پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے

مسلم لیگ ن کو دھچکا، حلقہ نمبر دو کے صدر چوھدری طالب حسین پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے ) مسلم لیگ ن کو دھچکا، حلقہ نمبر دو کے صدر چوھدری طالب حسین پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے، اسلام گڑھ میں امیدوار اسمبلی چوھدری ظفر انور کے ساتھ پرہجوم پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوھدری طالب حسین کے ہمراہ 60دیگر افراد نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ن عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، نوکریوں پر دیگر علاقوں سے لوگ بھرتی ہوتے رہے،

مقامی نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، وزیر اعظم آزادکشمیر کو کو بار بار باور کرانے کے باوجود رٹھوعہ ہریام پل پر پیش رفت نہ ہوئی، متاثرین منگلا ڈیم اور ذیلی کنبہ جات کے مسائل جوں کے توں رہے، چوھدری طالب حسین کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب، تحریک انصاف حلقہ کی عوام کا تحفظ کرے گی، نوجوانوں کو نوکریوں سمیت تعمیر و ترقی کا جال بچھایا جائے گا،

امیدوار اسمبلی چوھدری ظفر انور کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو کے صدر چوھدری طالب حسین نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان انہوں نے امیدوار اسمبلی چوھدری ظٖفر انور کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جو دیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں ان میں سابق جسٹس چوہدری محمد مشتاق،

ضلعی صدرچوہدری صدیق، سابق ایڈمنسٹریٹر غلام رسول عوامی،سابق میڈیا ایڈوائزر چوہدری فاروق زرگر،چوہدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ،اسلام گڑھ بلدیہ صدر چوہدری مطلوب، شاہد انور، ٹھیکیدار محمد محمود، چیئرمین جاوید،ندیم بوٹا، چوہدری یسین چٹھہ، ساجد خادم، میاں ذوالفقار، استاد شفیع، چوہدری ایوب ودیگر موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والوں میں حاجی محمد یعقوب، ٹھیکیدار چوہدری عبدالحمید،کاشف محمود، محمد حسیب، محمد عدیل، محمد ریاست، سکندر اقبال، شاہنواز، میاں سلطان محمود، چوہدری خالد محمود،پرویز اختر،

جاویداختر،اسامہ الیاس، ولید طالب، راجہ بشیر بنگ، راجہ آصف، راجہ شکیل، حاجی محمد ریاض خادم حسین اور چوہدری عجائب دھیراہ شامل ہیں چوھدری طالب حسین نے کہا کہ میں دس سال مسلم لیگ ن میں رہا اور جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ 2016میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو میں سمجھتا تھا کہ اب حلقہ نمبر دو سمیت میرپو ربھر کے مسائل حل ہونگے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی جس پر ہمیں عوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ حلقہ نمبر دو کے اندر مسلم لیگ ن کے

امیدوار اسمبلی عوامی تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔ حلقہ کے اندر دیگر علاقوں سے لوگوں کو بھرتی کیا جانے کا سلسلہ جاری رہا لیکن امیدوار اسمبلی کی طرف سے اس کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔ اگرچہ حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام ہوئے لیکن حلقہ کے نوجوان آج بھی ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جو مسلم لیگ ن کے لیے سبکی کا باعث بن رہی ہے۔ رٹھوعہ ہریام پل، متاثرین منگلا ڈیم اور ذیلی کنبہ جات کے

حوالے سے متعدد بار وزیر اعظم آزادکشمیر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ان مسائل کو حل کرنے کا کہا جس کی انہوں نے بار بار یقین دہانی بھی کروائی لیکن آج پانچ سال گزرنے کے باوجودوہ مسائل وہیں کے وہیں پڑے ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ تحریک انصاف عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرکے میرے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ

میں ان کے حقوق کا تحفظ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بزرگ نمبر دار نیاز مرحوم ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں۔ اگر وہ آج ہوتے تو میرے اس فیصلہ سے بہت خوش ہوتے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و امیدوار اسمبلی چوھدری ظفر انور نے کہا کہ تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے جس نے جہاں کارکنوں کو جائز مقام دیا وہیں پر عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ چوھدری طالب حسین جیسے شریف النفس انسان کا ہمارے قافلے میں شامل ہونا ہماری خوش قسمتی ہے جس سے جماعت مزید مضبوط ہوگئی ہے

۔ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں۔ حلقہ کے اندر دیگر جماعتوں کی الیکشن مہم شروع ہی نہیں ہوسکی ہے۔ غلام رسول عوامی، فارو ق زرگر اور اب چوھدری طالب حسین کا ہمارے قافلے میں شامل ہونا ایک ٹریلر ہے اصل فلم تو آگے شروع ہوگی۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ ہمارے قافلے میں شریف ہورہے ہیں۔ انشاء اللہ 25جولائی کا دن تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور تحریک انصاف بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے چوھدری طالب حسین کے ہمراہ دیگر تمام افراد کا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں