پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما خواجہ عثمان حیدری کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ڈپٹی کنونیر مقرر 135

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما خواجہ عثمان حیدری کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ڈپٹی کنونیر مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما خواجہ عثمان حیدری کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ڈپٹی کنونیر مقرر

مظفرآباد (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما خواجہ عثمان حیدری کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ڈپٹی کنونیر مقرر کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن چوہدری ارسلان کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تحریک انصاف کی بہتری کے کیے دن رات محنت کریں گئے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔ خواجہ عثمان حیدری ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی

طلباء تنظیم انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے اپنے ڈپٹی کنوینرز کا نوٹیفکیشن جاری کیا مظفرآباد سے نوجوان سیاسی کارکن خواجہ عثمان حیدری کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےخواجہ عثمان حیدری کا کہنا تھا کہ آمدہ الیکشن میں انشااللہ کارکنان و قائدین کو مایوس نہیں کریں گے اور آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواران کی کامیابی، قائد تحریک عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے

دن رات محنت اور لگن سے کام کریں گے اور نظریاتی کارکنان کی حقیقی معنوں میں آواز بنیں گے۔ آج واضح نظر آ رہا ہے کہ پی ٹی آئی آمدہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن میں تمام کارکنان کو میرٹ کے مطابق جائز مقام دیا جائے گا اور کسی کارکن کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔خواجہ عثمان حیدری کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ڈپٹی کنونیر کا عہدہ ملنا، اُن کی پارٹی کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں