پیپلز پارٹی حویلی کی تاریخی ریلی فیصل راٹھور ، خواجہ طارق سعید کا بھرپور استقبال محمود گلی کے مقام پر ہزاروں کارکنوں نے دونوں راہنمائوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی حویلی کی تاریخی ریلی۔ فیصل راٹھور ، خواجہ طارق سعید کا بھرپور استقبال محمود گلی کے مقام پر ہزاروں کارکنوں نے دونوں راہنمائوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ حویلی کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے۔ فیصل راٹھور ، خواجہ طارق سعید عوام کے والہانہ استقبال پر بے حد مشکور ہیں۔ ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ۔ پی۔ٹی۔ آئی نے الیکشن سے قبل آزاد کشمیر کے الیکشن پر سوالیہ نشان پیدا کر دئیے ۔ عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے
۔ سیاہ رات کے اختتام کا آغاز ہو چکا۔ برادری ازم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن یا پی۔ ٹی۔ آئی سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ۔ ن لیگ نے پانچ سالوں ریاست میں کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا۔ تعمیر و ترقی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ میرٹ کی پامالی ، کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ۔ برادری ازم کے نعرے کے سیارے عوام کے حقوق کو غصب کرنے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیصل راٹھور اور خواجہ طارق سعید نے لسڈنہ ریلی کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیصل راٹھور اور خواجہ طارق سعید نے کہا کہ ہم دونوں بھائی ہیں اور مروت والے لوگ ہیں۔ کارکنوں سیلاب اُمڈ آیا ہے۔
آج سے باقاعدہ سیاسی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ عوام ن لیگ کے جھوٹے دعوے کرتے تھکتی نہیں۔ حویلی کی تمام اہم شاہرات کا معاہدہ پی۔ پی کے دور حکومت میں ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاست میں تمام امیدوار اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے ہیں لیکن کامیابی اللہ کی نصرت اور عوام کے تعاون سے ممکن ہے۔ انشاء اللہ آج کی ریلی حویلی میں سیاست کے رُخ کا تعین کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ اور اسی وجہ سے تمام تر سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی کی محبت عوام کے دلوں میں موجزن ہے۔ خواجہ طارق سعید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح عوام نے 2016 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
آمدہ الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ اعتماد کا اظہار ہوگا۔ ہم اپنے تمام کارکنوں سے امن رواداری کا پہلو بطور خاص مد نظررکھنا ہوگا۔ بردباری اور امن کا پیغام دینا ہوگا۔ الیکشن رسمی کارروائی ہے۔ اس موقع پر سابق سپیکر اسمبلی شاہین کوثر ڈار بھی موجود تھیں۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل موجود تھے اور حویلی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی۔ اور سڑکوں کے کنارے عوام کی بڑی تعداد نے قائدین کی بھرپور نعروں سے استقبال کیا۔
محمود گلی کے مقام پر برے جلسوس نے اپنے قائدین کا استقبال کیا۔ اور پھولوں کی پتیاں نشاور کیں۔ راستے میں ممتاز آباد ، کہوٹہ میں تھوڑی دیر رک کر وہاں پر موجود کارکنوں سے خطاب کیا اور شکریہ ادا کیا ۔ کہوٹہ سے خورشید آباد پہنچنے پر جیالوں نے فلک شگاف نعروں سے راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور خواجہ طارق سعید کا استقبال کیا۔ خورشید آباد کی پہاڑیاں گونج اُٹھیں۔ جہاں پر دونوں راہنمائوں نے عوام کے سمندر کا اس استقبالی ریلی پر شکریہ ادا کیا۔
فیصل راٹھور اور خواجہ طارق سعید نے استقبالی کارکنوں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بھائی ہیں سازشی آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔ انشاء اللہ نہ صرف حویلی سے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گے بلکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ریلی میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل تھے ریلی قافلہ 15 کلو میٹر پر محیط تھا